ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انور ابراہیم ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مقرر

کوالالمپور: ملائیشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے شاہ السلطان عبداللہ ملائشین پیلس میں انور ابراہیم سے حلف لیں گے، ملائیشیا میں 5 روز قبل ہونے والے انتخابات میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرپائی تھی،انور ابراہیم کے اتحادکو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی۔

 سابق وزیراعظم محی الدین کا اتحاد 73 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہا،وزیراعظم اسماعیل صابری کاحکمراں اتحاد 30نشستوں کےساتھ تیسرے نمبر پر رہاجب کہ حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں