ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیلین صدر کی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

برازیلیا: برازیل کی الیکشن اتھارٹی نے صدر جیئر بولسونارو کی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی،

غیرملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر بولسونارو کی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں کو سرکاری فنڈز جاری نہ کرنے کا بھی حکم دیا.

برازیل میں انتخابی شکست کے بعد صدارتی عہدے سے برخواست ہونے والے جیئر بولسونارو نے ووٹنگ مشینوں میں خرابی کو شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخابات کوکالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

جیئر بولسونارو نے الیکشن کمیشن میں 33 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے شکست کی ذمہ داری ووٹنگ مشینوں میں مبینہ خراب سافٹ ویئر پرعائد کی تھی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مشینوں میں خرابی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوا اور ضوابط پر عمل نہیں ہوا اس لیے نتائج پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں