ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو سکیورٹی خطرات ، انکا ہیلی کاپٹر پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے،اسد عمر

 اسلام آ باد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی خطرات سے سب آگاہ ہیں اس لیے ان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ہیں، جلسہ گاہ آمد پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔

 اسد عمر نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت میں انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں