ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: صدارتی ترجمان نے شہید اساتذہ کی یاد میں گیت گایا

ترکیہ کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے، 5 سال قبل ضلع باتمان میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والی ،موسیقی کی استاد ‘آئی بیوکے یالچن’ اور تمام شہداء کی یاد میں "ماوسا لیمان” لوک گیت گایا۔

قالن نے 24 نومبر یومِ اساتذہ کی مناسبت سے ماوسا لیمان نامی لوک گیت کی ویڈیو کے آغاز میں شہید استانی یالچن  کی تصاویر اور ان کی آواز میں ماوسا لیمان لوک گیت کو بھی جگہ دی ہے۔

ویڈیو میں، کلِپ کے ہدایتکار اور کمپوزر ،امید یلماز  ‘دوتارا’ بجا رہے ہیں۔

ویڈیو کلِپ کے آخر میں صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کے ،خاص طور پر اس ویڈیو کے لئے رقم کردہ، شعر کو  جگہ دی گئی ہے۔

قالن نے کہا ہے کہ ماوسا لیمان گیت ‘آئی بیوکے یالچن’ اور دیگر تمام شہداء کے لئے ایک مرثیے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ہم، اس گیت کو نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے والے تمام  اساتذہ اور وطن کی خاطر جانوں کو قربان کرنے والے تمام شہداء کے نام کرتے ہیں”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں