ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاوں پکڑ لیتا ہے، کیپٹن(ر)صفدر

 لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاوں پکڑ لیتا ہے۔ 

لاہور کی مقامی عدالت میں لیگی رہنما کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتری آرہی ہے اور مزید اچھے دن آئیں گے، اصل مسئلہ مہنگائی ہے جو اللہ کرے ختم ہو جائے، عمران خان کو تو رات کو بکرا روسٹ ہو کر مل جاتا ہے اور شہد بھی دور دور سے آ جاتا ہے۔ 

کیپٹن صفدر نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاوں پکڑلیتا ہے، 2013 میں چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا اس وقت بھی سازش کی گئی، اور اس وقت بھی عمران خان اسی نوعیت پر چل رہے ہیں، ان کی وجہ سے تباہی ہوئی ، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جلد پاکستان میں اپنے گھر میں ہوں گے، میری خواہش ہے کہ 25 دسمبر کو نوازشریف کو جاتی عمرہ میں سالگرہ کی مبارکباد دوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں