ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 30.16فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 30.16فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 21روپے 50پیسے کا اضافہ ہوا، برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 11روپے 60پیسے بڑھ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4روپے 48پیسے ، چینی کی فی کلو قیمت میں 1روپے 20پیسے کا اضافہ ہوا۔

 آلو، تازہ دودھ ، چاول، لہسن، بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں