ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 برازیلین کپتان نیمار انجری کے باعث سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے

دوحا:فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فٹبالر اور کپتان نیمار انجری کے باعث سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سربیا کے خلاف میچ کے دوران نیمار جونیئر کے ٹخنے میں انجری ہوئی تھی اور سوجن آگئی تھی جس کی تکلیف کے سبب وہ سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ بیک ڈینیلو اور نیمار دونوں کھلاڑی سوئس ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے سے محروم رہیں گے البتہ باقی مقابلوں کے لیے وقت پر صحت یاب ہونے کے مقصد سے علاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں