ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان بلٹ پروف جیکٹ پہنیں، نقل و حرکت خفیہ رکھی جائے،پولیس کا مراسلہ

راولپنڈی:راولپنڈی میں جلسے سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریری طور پر سکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا،

پولیس حکام کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وی آئی پی سکیورٹی کے لیے پولیس کی ہدایات پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے لیے بلٹ پروف روسٹرم کویقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی لازمی بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں جبکہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں،راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں