ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کردی،

شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کے عشائیے جو کہ حال ہی میں منعقد کیا گیا تھا ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں شاہین آفریدی کو تقریب میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے شاہین آفریدی کو اکیلا دیکھ کر ان کے چاہنے والے بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات کرنے لگے۔

انجری کے بارے سوالات پر شاہین آفریدی نے کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں،واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا حال ہی میں اپینڈکس کا کامیاب آپریشن بھی ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں