ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا ورلڈ کپ: سینیگال نے قطر کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی

دوحا: فیفا ورلڈ کپ میں میزبان قطر کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔ الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 18 ویں میچ میں سینیگال نے قطر کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

سینیگال کی جانب سے بولایے ڈیا نے پہلے ہاف کے 41 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 48 ویں منٹ میں فامارا ڈائڈہیو نے دگنا کر دیا۔قطر کے محمد منتاری نے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے برتری کو کم کیا لیکن 84 ویں منٹ میں بامبا ڈیئنگ نے تیسرا گول اسکور کر کے فتح کو یقینی بنا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں