ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

راولپنڈی،لندن: چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لندن میں موجود قریبی خاندانی ذرائع نے ایک نجی ٹی وی کو لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی جانب سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی تصدیق کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آئندہ برس اپریل میں ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن نئے منظرنامے میں انہوں نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

27نومبر کے بعد سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے دوسرے نمبر پر ہونا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نئی تعیناتیوں کے بعد کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں