ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین میں میزائل حملے، بجلی منقطع ہونے کے باوجود بچے کے دل کا آپریشن جاری رہا

 کیف:یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل حملوں کے باعث اسپتال کی بجلی منقطع ہوجانے کے بعد ڈاکٹروں نے اندھیرے میں بچے کے دل کا آپریشن کیا،

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر ایک خاتون نے اسپتال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میزائل حملے کے باعث اسپتال کی بجلی منقطع ہوگئی اوراس وقت بچے کے دل کا آپریشن کیا جارہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین فرض نبھانے پر ڈاکٹرز کی تعریف بھی کر رہے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق روس نے بدھ کو یوکرین کے دارالحکومت اور دیگر شہروں پر 70میزائل فائر کئے تھے،رپورٹس کے مطابق میزائل حملوں کے باعث یوکرین میں 40سالوں میں پہلی مرتبہ جوہری پاور پلانٹس پاور گرڈ سے منقطع ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں