ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا: ہیلی کاپٹر گِر گیا، 5 افراد ہلاک

جنوبی کوریا کے علاقے یانگ یانگ میں ممکنہ جنگلاتی آگ کی نشاندہی کے لئے پرواز لینے والا ہیلی کاپٹر گِر گیا، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکورسکی  ہیلی کاپٹر  نے،ملک کے مشرقی علاقے یانگ یانگ میں، جنگلاتی آگ کی نشاندہی کے لئے پرواز لی۔

ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 50 منٹ پر علاقے کے ایک بدھ مندر کے جوار کے بلند علاقے میں گِر گیا۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی ۔

جائے وقوعہ پر بھیجی گئی فائر بریگیڈ ٹیموں کی مداخلت سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق جائے حادثہ سے 5 لاشیں ملی ہیں جن میں سے ایک ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور دوسری اس کے معاون کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں