ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی

دوحا: فیفا ورلڈکپ گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے فیورٹ تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی۔

الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم آسٹریلیا نے پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: سعودی عرب کو دوسرے میچ میں پولینڈ کے ہاتھوں شکست

تیونس نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم ناکامی کا من دیکھنا پڑا، آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول مچل ڈیوک نے گول اسکور کیا۔

قبل ازیں گزشتہ روز امریکا اور انگلینڈ کے میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا جبکہ ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: نیدرلینڈز اور ایکواڈور کے درمیان میچ برابر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں