ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  عمران خان نے 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں۔ حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں2الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی۔ انہوں نے کہا کہ گوٹی پھنس گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 77 وزرا ء خزانے پر بوجھ ہیں۔ 8 مہینے سے فاقہ کشی، مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیو ائر کی چھٹیاں منارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ الٹی گنتی شروع، جی کاجاناٹھہرگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں