ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس: انرجی بحران، کول پاور پلانٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا

انرجی بحران کے شکار ملک فرانس میں موسم بہار میں بند کئے گئے کول پاور پلانٹ نے دوبارہ سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ موزیل کے شہر ‘سینٹ۔آوولڈ’ میں واقع کول پاور پلانٹ نے دوبارہ سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

دیکھ بھال کی وجہ سے متعدد جوہری پاور پلانٹ بند ہونے کے باعث ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی آ گئی ہے۔

سینٹ۔آوولڈ کول پاور پلانٹ کو آئندہ موسم سرما میں مکمل طور پر بند کرنے کی توقع کی جا رہی تھی لیکن بجلی کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے پلانٹ کی فعالیت کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں