ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان نے توانائی بچت پروگرام شروع کروا دیا

جاپان نے ممکنہ انرجی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لئے 4 ماہ پر مشتمل توانائی بچت مرحلہ شروع کروا دیا ہے۔

حکومت نے اقامتی و کاروباری مقامات کے لئے یکم دسمبر تا 31 مارچ کے عرصے میں انرجی بچت پروگرام جاری کر دیا ہے۔

جاپانی عوام سے گھروں میں زیادہ موٹے کپڑے پہننے ، ہیٹروں کوکم درجے پر چلانے، گھروں میں موٹے پردے استعمال کرنے اور بلا ضرورت روشنیاں جلانے سے پرہیز  کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ملک میں، بچت پروگرام پر کامیابی سے عمل کرنے والے، صارفین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انرجی سیونگ پروگرام میں اپنا نام درج کروانے والے صارفین کو 2 ہزار ین تقریباً ’14 ڈالر’ انعام دیا جائے گا۔

جو صارفین گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں انرجی بِلوں کو 3 فیصد کم کریں گے انہیں  اضافی انعامی پوائنٹ دئیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں