ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

داعش کا موجودہ سربراہ الہاشمی القریشی مارا گیا ہے: امریکہ

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام کے صوبے درعا میں مارا گیا۔

خبرکے مطابق، داعش کا سربراہ ایک آپریشن کے دوران مارا گیا جس کی امریکہ نے تصدیق کردی ہے۔

سینٹ کام کے ترجمان کرنل  جو بوچینو نے  بتایا کہ  ابوالحسن الہاشمی القریشی کو اکتوبر کے وسط میں  شامی حر فوج کی جانب سے شام کے صوبہ دار میں ہلاک کیا گیا تھا۔

دوسری جانب دہشتگرد تنظیم داعش نے اپنے سربراہ کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے متبادل کے طور پر نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا نام دیا ہے۔

داعش کےلیڈر ابو بکر البغدادی کی جگہ  لینے والے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی  کو بھی اس سال فروری میں  امریکہ نے شمالی مغربی شام میں ہلاک کر دیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں