ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے 2 لڑکیاں زخمی

 کراچی: گلبرگ کے علاقے موسی کالونی میں بارات جانے کی خوشی میں فائرنگ سے 2 بہنیں زخمی ہوگئیں۔

پولیس  حکام کے مطابق واقعہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ دونوں خواتین کو ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں ۔

گلبرگ کے علاقے موسی کالونی بنگالی پاڑہ میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 بہنیں زخمی ہوگئیں جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

مزید پڑھیں: مشل اوباما نے کامیاب شادی کے گر بتادیئے

اس حوالے سے ایڈیشنل ایس ایچ او گلبرگ سب انسپکٹر غلام مرتضی راجپر نے بتایا کہ علاقے میں بارات جانے کی خوشی میں کئی گئی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی بہنوں کی شناخت 20 سالہ یاسمین اور 6 سالہ ماریہ دختر جلال کے نام سے کی گئی جبکہ باراتی علاقے سے جا چکے اور کوئی یہ بتانے کو تیار نہیں کہ بارات کہاں گئی ہے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جو پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں ۔ اسپتال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ماریہ کی بائیں ران پر جبکہ یاسمین کی سیدھی پنڈلی پر گھٹنے کے قریب گولی لگی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں