ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مونس الہی کی سیاست اور فیصلے کن کے اشاروں پر بدلتے ہیں؟ فضل الرحمن

کراچی:  جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) اور پی ڈی ایم  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مونس الہی کی سیاست اور فیصلے کن کے اشاروں پر بدلتے ہیں، مونس الہی سے متعلق سوال ان سے ہی پوچھا جائے۔

 مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا، ان کے پورے خاندان کو ان کی تقلید کرنی چاہیئے، پاکستان گرے لسٹ سے نکل آیا ہے، اب مزید آگے بڑھنا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن ہم نے مشکل فیصلے کیے تاہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کرے۔ کن کے حکم اور اشاروں پر فیصلے اورسیاست بدلتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں