ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیالکوٹ ایئرپورٹ آج سے عارضی طور پر 16 دن  بندرہے گا، نوٹم جاری

سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پیر سے عارضی طور پر 16دنوں کے لیے بند کر دیا جائے گا،

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو پیر سے صبح 9بجے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل بند کر دیا جائے گا، ایئرپورٹ 5 دسمبر سے 20دسمبر تک بند رہے گا، نوٹم بھی جاری کر دیا گیا،ایئر پورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ کے رن وے نمبر 04/22کی مرمت اور مینٹیننس کے کام کی وجہ سے اسے بند کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے،سیالکوٹ ایئر پورٹ منیجر نے مزید بتایا کہ رن وے کی ریپئر مینٹننس کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا،پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئر لائن کی جانب سے سیالکوٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے شیڈول میں رد و بدل بھی کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں