ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اقتدار کے حصول کیلیے ملک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،  وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ انٹرویو میں دیے گئے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کے حصول کیلیے ملک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت پر حملوں کا تسلسل ہے، ہم قان کے خلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آرمی چیف پر ڈبل گیم کرنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نوازشریف کے ساتھ مل کر عدم اعتماد کی سازش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں