ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ اور پی پی کا پلڑا بھاری رہا، خواجہ سعد رفیق

 اسلام آباد:وزیر ریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری رہا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے جماعتی بلدیاتی انتخابات میں عوام نے حکمران جماعت پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ( ن)، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری رہا، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں