ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں مظاہرے جاری، طلبہ نے تین دن بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

ایران میں زیرحراست مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

 ایرانی طلبہ نے کل سے تین روز کےلیے تعلیمی بائیکاٹ کی  اطلاع دے دی ہے جبکہ مظاہرین نے بدھ کو تہران کے آزادی اسکوائر  پر  ریلی نکالنےکا بھی اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  ایرانی مظاہرین نے ہڑتال اور ریلی کی کال سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ٹلی گرام پر دی ہے۔

 دوسری جانب بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہران یونیورسٹی میں یوم طلبا پر خطاب بھی ہوگا۔

 ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق  حفاظتی قوتوں کی مداخلت میں 64 بچوں سمیت 470 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 18 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ ستمبر کے وسط میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی جس کے بعد سے ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں