ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع

 لاہور:سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔ 

لاہور  کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان کے خلاف شراب لائسنس کیس میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی جس سلسلے میں عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ  سماعت جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ عثمان بزدارکی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں عدالت کو آگاہ کریں، اس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ آج کی تاریخ تک عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ 

تفتیشی افسر کے جواب پر عدالت نے کہا کہ پھر ایسیتو ہم عبوری ضمانت میں تاریخیں ڈالتے رہیں گے، واضح ہدایات لیکر آئیں کہ نیب کو اس کیس میں گرفتاری چاہیے یا نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں