ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے گستاخانہ مواد سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی

اسلام آباد: حکومت نے گستاخانہ مواد سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی۔

سپریم کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پلے اسٹور سمیت تمام فورمز سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ پچھلی وفاقی حکومت نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی، جسے موجودہ حکومت نے واپس لے لیا۔

قبل ازیں صدر بار چوہدری حفیظ اللہ یعقوب کی زیر صدارت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا اسی حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

لیگل کمیشن آن بلاسفیمی کے چیئرمین را عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے لقمان حبیب کیس کے پس منظر سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں سابق  حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر تعجب اور حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سابقہ حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد بار نے حکومت سے اپیلیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں