ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکے سے 3افراد ہلاک ، 8 زخمی ہو گئے

ماسکو:روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔

روسی  میڈیا کے مطابق روسی حکام نے فضائی اڈوں پر دھماکوں کی تصدیق کی ہے، دونوں روسی شہر یوکرین سے کئی سو میل کے فاصلے پر ہیں۔

روسی حکام کے مطابق ایک دھماکا روسی شہر ریازان کے فضائی اڈے پر واقع فیول ٹینکر پھٹنے سے ہوا جب کہ دوسرا دھماکا روسی شہر سراتوف کے بمبار طیاروں کے فضائی اڈے میں ہوا جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،ریازان کے فضائی اڈے پر واقع فیول ٹینکر پھٹنے سے 3افراد ہلاک اور 6زخمی ہوئے جب کہ سراتوف کے بمبار طیاروں کے فضائی اڈے میں 2افراد کے زخمی ہونیکی اطلاع ہے۔

روسی حکام کا کہنا تھا کہ فضائی اڈوں میں دھماکوں سے شہری علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے فوجی تنصیبات میں دھماکوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں