ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایتھوپیا: باغی گروپ ٹی پی ایل ایف کی 65فیصد تعداد نے ہتھیار ڈال دیئے

ادیسا بابا:ا یتھوپیامیں مرکزی حکومت  کے خلاف بغاوت کرنے والے گروپ تیگرائے قومی آزادی محاذ کی 65فیصد تعداد نے  معاہدے کے تحت  محاذ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی پی ایل ایف  کے لیڈروں میں شامل  ٹادیس ویریدا نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ  ہماری تنظیم کے 65فیصد نے محاذ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے،صرف ایک حصہ اب تک  سرگرم ہے۔

واضح رہے کہ تین نومبر کو ٹی پی ایل ایف نے ہتھیار ڈالنے کا آغاز کر دیا تھا ،یہ معاہدہ عدیس ابابا حکومت اور باغی تنظیم ٹی پی ایل ایف کے درمیان جنوبی افریقہ میں جاری مذکرات کے نتیجے میں  طے ہوا تھا۔

سال 2020کے دوران ایتھیوپیا  اور باغی  گروہ کے درمیان  شروع ہوئی جھڑپوں کے باعث ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں