ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وارنر نے کپتانی کی پابندی کیخلاف اپیل واپس لے لی

سڈنی:آسٹریلیا کے کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے تاحیات کپتان نا بنانے کی پابندی ہٹانے کی اپیل واپس لے لی،

ڈیوڈ وارنر نے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ  انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ میں تاحیات کپتان نا بنانے کی پابندی ہٹانے کے لیے دائر اپیل واپس لے لی ہے،آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ میری فیملی کرکٹ سے بھی زیادہ اہم ہے، اس لیے پابندی ہٹانے کی اپیل واپس لے لی ہے، میں اپنے خاندان کے لیے کرکٹ کی گندی لانڈری کے لیے واشنگ مشین بننے کو تیار نہیں ہوں۔

وارنر نے کہا کہ  اپنے خاندان اور ٹیم کے ساتھیوں کو مزید صدمے اور پریشانی کا نشانہ نہیں بنانا چاہتا، کچھ چیزیں کرکٹ سے زیادہ اہم ہیں جن کی مجھے قدر ہے،انہوں نے دعوی کیا کہ اس عمل میں بال ٹیمپرنگ کے بدنام زمانہ اسکینڈل میں ان کے حصے کا عوامی ٹرائل شامل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں