ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے حکومت بنانے کےلیے دو ہفتے مزید چاہیئے: نیتین یاہو

اسرائیل میں حکومت  کی تشکیل پر مامور بن یامین نیتین یاہو نے صدر اسحاق ہررزوگ سے مزید وقت مانگا ہے۔

 اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کے اے این  کے مطابق، نیتین یاہو نے  صدر ہرزوگ سے کہا ہے کہ وہ انہیں حکومت کی تشکیل کےلیے  مزید دو ہفتے کی مہلت دیں۔

نیتین یاہو نے  صدر سے کہا ہے  حکومت کے قیام کی کوششوں میں مذاکرات جاری ہیں اور میں نے پیش رفت حاصل کی ہے۔

تاہم ، ذرائع نے نیتین یاہو کی اس درخواست کو قبول کرنے یانہ کرنے سے متعلق کچھ نہیں بتایا ۔

واضح رہے کہ  نیتین یاہو کو حکومت کی تشکیل کےلیے دی جانے والی مہلت گیارہ دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں