ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، 16سالہ فلسطینی لڑکی قتل

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، 16سالہ فلسطینی لڑکی قتل

غزہ:مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے چھت پر کھڑی 16سالہ فلسطینی نوجوان لڑکی کو براہ راست فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

عالمی  میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی لڑکی کی شہادت کا واقعہ جنین میں پیش آیا جس میں 3افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،جنین کے علاقے میں اسرائیلی فوجی کے اہلکار فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے پہنچے تھے۔

محاصرے کے دوران ایک لڑکی چھت سے یہ سارا منظر دیکھ رہی تھیں۔جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوان لڑکی کو چلے جانے کا کہنا کے بجائے براہ راست سر پر گولی مار کر شہید کردیا۔

رواں برس اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 215ہوگئی جن میں 50بچے اور 17خواتین بھی شامل ہیں۔یہ فلسطین پر ناجائز قبضے سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں