ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویرات کوہلی کا رونالڈو کو شاندار خراج تحسین

نئی دہلی:دنیائے کرکٹ کے کنگ کہلانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے،

گزشتہ روز ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر رونالڈو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا،ویرات کوہلی نے لکھا کہ ‘کوئی ٹرافی یا  ٹائٹل آپ سے وہ کچھ نہیں چھین سکتا جو آپ نے اس کھیل اور دنیا بھر میں موجود مداحوں کے لیے کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کوئی ٹائٹل اس بات کی وضاحت نہیں کر سکتا کہ آپ نے لوگوں پر کیا اثر ڈالا ہے ، جو ہم سب  لوگ آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر محسوس کرتے ہیں، یہ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے، یہ ایک ایسے شخص کے لیے نعمت ہے جو ہر بار  اپنے دل سے کھیلتا ہے ،یہ محنت  اور لگن کی اعلی مثال ہے جو ہر کھلاڑی کے لیے مثالی نمونہ ہے،ویرات کوہلی نے رونالڈو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ میرے لیے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں