ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل، قانون سازی اس کا استحقاق ہے،سعد رفیق

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل ہے، قانون سازی کرنا اسمبلی کا استحقاق ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی والے تنخواہیں لینے کے باوجود اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ممبر کو اسمبلی کارروائی میں جبرا شریک کرنے یا اکثریت کے باوجود قانون سازی پر قدغن کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں