معروف اداکار احمد علی اکبر نے اپنے ساتھ پیش آئے غیر معمولی واقعے کی ویڈیو نے مداحوں کو حیرانی اور خوف میں مبتلا کردیا۔
پری زاد سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار احمد علی اکبر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر کچھ سوشل میڈیا یوزر خوفزدہ ہوگئے اور کچھ پریشان ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درخت میں ایک سکے جتنا سوراخ ہے جس میں سے ایسی آواز آرہی ہے جیسے کوئی بچہ بہت تکلیف میں رو رہا ہو۔احمد علی اکبر نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ جو آپ دیکھ اور سُن رہے ہیں وہ جھوٹ نہیں ہے، اسلام آباد میں ٹرائل 5 پر شوٹنگ کے وقت ہمارے ساتھ یہ عجیب واقعہ پیش آیا۔ اداکار نے بتایا کہ اس درخت پر سکے جتنے سوراخ میں سے یہ آواز آرہی ہے۔