ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کے سابق آل رائونڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی، ہسپتال میں علاج جاری

لندن :انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی ہوگئے،جنہیں ابتدائی طبی امداد موقعے پر ہی موجود ٹیم کی جانب سے دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو فلنٹوف ایک برطانوی ٹی وی شو ‘ٹاپ گیئر’ کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد موقعے پر ہی موجود ٹیم کی جانب سے دی گئی اور پھر ہوائی جہاز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

آل رائونڈر کا اسپتال میں علاج جاری ہے جب کہ ان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ کار کی رفتار تیز نہیں تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد شو کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے اور جب تک اینڈریو فلنٹوف مکمل صحتیاب نہیں ہوجاتے شوٹنگ نہیں کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں