ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر پوتن کا 10 سالہ معمول ٹوٹ گیا، سالانہ کانفرنس منسوخ

صدر ولادی میر پوتن حالیہ 10 سالوں کے معمول کے برعکس اس سال کے اختتام پر پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ بیان کے ساتھ پوتن کی سالانہ پریس کانفرنس کے بارے میں غیر یقینی کیفیت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر میں صدر پوتن معمول کی سالانہ پریس کانفرنس نہیں کریں گے لیکن بیرونی دوروں  سمیت دیگر مواقع پر اخباری نمائندوں کے ساتھ کی جانے والی پریس کانفرنسیں جاری رہیں گی۔

معمول کی سالانہ پریس کانفرنس کے اگلے سال تک التوا سے پوتن اپنے دورِ اقتدار میں دوسرے دفعہ اور حالیہ 10 سالوں میں پہلی دفعہ اس معمول کو توڑ رہے ہیں۔

صدر پوتن 2001 سے مذکورہ  روایتی سالانہ پریس کانفرنس  ہر سال ماہِ دسمبر میں منعقد  کر رہے  ہیں ۔ پہلی دفعہ 2005 میں اس معمول میں رخنہ آیا اور کانفرنس نہیں کی گئی۔

2009 سے 2011 کے دوران پوتن کے  وزارت اعظمیٰ کے عہدے پر ہونے کی وجہ سے سالانہ کانفرنس نہیں ہوئی اور 2020 میں کورونا وباء  کی وجہ سےصدر پوتن  نے آئن لائن پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں