ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، پیپلزپارٹی کی شکایات

اسلام آباد: ایم کیو ایم (پاکستان) کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی سے متعلق وزیراعظم کو شکایات کیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہ۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سابق میئر کراچی وسیم اختر بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم نے سندھ سے متعلق پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور پیپلزپارٹی سے متعلق شکایات کے وزیراعظم کو انبار لگا دیے۔

ایم کیو ایم ذرائع نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے بینرز اتارے جارہے، پیپلزپارٹی نے جو وعدے کیے تھے ان پر بھی تاحال عمل در آمد نہیں ہورہا۔ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے وفد کے تحفظات پر پیپلزپارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں