ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش نہیں آتی اور انگلش لینگویج کے لفظ سے بھی نفرت ہے، سعید اجمل

لاہور : کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہیں انگلش لینگویج کے لفظ سے نفرت ہے لہذا اگر ہمیں انگلش  نہیں آتی تو اس پر شرمندہ نہیں ہونا چاہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ مجھے انگلش نہیں آتی جب میں پرفارمر بنا ورلڈنمبر ون بنا توبڑے بندوں نے کہا کہ انگلش بولیں جس پر کہا کہ میری مرضی میں جو چاہے کروں، میں انگلش نہیں بولوں گا آپ نے میری مادری زبان میں انٹرویو کرنا ہے تو کرو اور میں کوئی شرمندہ بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں انگلش نہیں آتی تو شرمندہ نہیں ہونا چاہیے، جو ہم کررہے ہیں وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، یہ عام بندہ نہیں کررہا ہے ورلڈ نمبر ون کا نمبر نمبرون ہے، اس کے لیے دنیا کو ہونا چاہیے اس کو دنیا کے پاس نہیں جانا چاہیے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ انگلش لینگویج، مجھے اس لفظ سے نفرت ہے، کہ آپ کو انگلش نہیں آتی تو آپ برے ہیں آتی ہے تو آپ دنیا کے سب سے اچھے ہیں، آپ کا جو کیرئیر ہے وہ دنیا کا سب سے اچھا ہے، آپ کی میٹھی زبان ایسی چیز ہے جو آپ اس سے برا اور اچھا کام کرسکتا ہے، جتنا پیار محبت سے بولیں گے لوگ آپ سے محبت کریں گے، کرکٹ کیرئیر کو انگلش سے کیوں جوڑرہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں