ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان  سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق صدر ایردوان ترکمانستان میں اپنی مصروفیات کے دوران متعدد ملاقاتیں اور مذاکرات کریں گے اور آوازا کے علاقے میں متوقع ترکیہ۔آذربائیجان۔ ترکمانستان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سربراہی اجلاس کے دوران صدر ایردوان ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

اجلاس میں تجارت، انرجی اور رسل و رسائل سمیت ہر شعبے میں، تین دوست اور برادر ممالک  کے درمیان ، تعاون کے فروغ کے لئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دائرہ کار میں صدر ایردوان نے پہلی ملاقات، ترکمانستان عوامی معاملات کے سربراہ ،گربانگولی بردی محمدوف کے ساتھ کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں