ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 رانا ثناء اللہ  اور مریم اورنگزیب کی  میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی مذمت

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی مذمت  کرتے ہوئے  حوالدار  محمد امیر اور شہری کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

 وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ دشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پوری قوم سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میرانشاہ دھماکے کی مذمت کی ،وزیرداخلہ نے حوالدار محمد امیر اور شہری کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ، وفاقی وزیر داخلہ رانثا اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش ہے ، دہشتگردی کا پیچھا کریں گے ، ان کے مذموم مقاصد کا ناکام بنائیں گے ، سکیورٹی فورسز دہشتگرد کارروائیوں کا قلعہ قمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں