ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، فوجی جوان سمیت دو افراد شہید

 راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں ہونے والے خودکش حملے میں پاک فوج کا جوان اور ایک شہری شہید ہو گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے جنرل ایریا میں خود کش دھماکا ہوا،جس میں پاک فوج کا حوالدار محمد امیر شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ محمد امیر کا تعلق میانوالی سے تھا۔ حملے میں ایک شہری بھی شہید ہوگیا جب کہ 9 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

خودکش حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں