ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو توشہ خانہ کی تفصیلات سامنے لائے،عمر سرفرازچیمہ

لاہور : مشیر داخلہ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے عمران خان واحد صادق و امین اور وطن کے مخلص رہنما ہیں۔

اپنے پیغام میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات قوم کے سامنے لائے، امپورٹڈ کو فیک آڈیوز، توشہ خانہ سے فرصت ملے تو ملکی تباہی پر بھی نظر دوڑائے، حکومت کا مقصد توشہ خانہ، جعلی آڈیوز کی ڈرامہ بازی کے ذریعے معاشی تباہی سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

مشیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو بھی تحائف توشہ خانہ سے لئے وہ قانون و ضابطے کے تحت لئے ہیں، قوم جانتی ہے عمران خان واحد صادق و امین رہنما ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں