ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے اسمبلی تحلیل کے اعلان پر یوم تشکر منانے کا اعلان

thanksgiving day

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور پی ڈی ایم کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس پر ملک بھر میں یوم تشکر منائیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں اور عمران خان کے اعلان کو خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان کو ملک میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کا اندازہ نہیں اور وہ اپنے اقتدار کے لیے کچھ بھی کرنے کیلیے تیار ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ان الیکشنز میں بھرپور حصہ لے گی، عمران خان کی زیر تسلط اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ملک میں آئین کے مطابق انتخابات ہوں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم سابق حکومت کی تباہ کاریوں کی مرمت کررہے ہیں اور عمران خان کو مزید وقت دے کر معیشت اور بچے کچے سرمائے کو تباہ نہیں کرواسکتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اپنے دور اقتدار میں بس دو کام سیکھے، پہلا مخالفین پر جھوٹے کیسز بنانا اور دوسرا توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کا ہے، یہ دونوں ہی کام انہوں نے بہت اچھے انداز سے کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں