ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں موسم بہار کے تہوارپر ثقافتی نمائش کاانعقاد

چین میں موسم بہار کے تہوارپر ثقافتی نمائش کاانعقاد

مکاؤ:چین کے مکاؤ  خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر)میں موسم بہار کے تہوار کی روایات سے منسلک اور چھنگ شاہی خاندان سے  تعلق رکھنے والے  پیلس میوزیم میں رکھے گئے ثقافتی نمونوں کی نمائش گزشتہ روز شروع ہوگئی۔

” شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات” کے نام سے اس نمائش میں 100 سے زائد قیمتی برتن، پینٹنگز، لباس اور موسیقی کے آلات شامل ہیں جو بہار کے تہوار کی روایتی رسومات بشمول عبادت، خاندانی ملاپ، چائے کی دعوت کے ساتھ ساتھ آئس سکیٹنگ گیمز، آتش بازی اور چینی اوپیرا جیسی تفریحی سرگرمیوں کوپیش کرتے ہیں۔

مکاؤ ایس اے آر حکومت کے ثقافتی امور بیورو کے ڈائریکٹر لیونگ وائی مین نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نمائش دیکھنے والوں کے  روایتی چینی ثقافت کے بارے میں  علم اور سمجھ میں اضافہ ہوگا۔پیلس میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژا گوینگ نے کہا کہ بہت سے نمونے پہلی بار مکا میں عوامی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں