ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے الیکشن نہ کروائے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا،  اسپیکر کے پی کے

ایبٹ آباد:اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر جمعہ کے روز خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل ہو گی، حکومت نے الیکشن نہ کروائے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔

مشتاق احمد غنی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس سوائے الیکشن کے کوئی چارہ نہیں، الیکشن کمیشن جتنی بھی دھاندلی کر لے فتح تحریک انصاف کی ہی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نئے الیکشن میں تمام صوبوں اور وفاق میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، ملکی معیشت صرف نئے انتخابات سے ہی مستحکم ہو گی، ملک میں چوروں اور ڈاکوں کی حکومت ہے، پہلے چور ایک ایک کر کے ملک لوٹتے تھے اب سب مل کر ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں