اسلام آباد: رواں سال 2022 میں شہری بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بوجھ تلے دب گئے ، بجلی صارفین پر 1000ارب روپے سے زائد بوجھ ڈالا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین نے ماہانہ فیلو ایڈجسٹمنٹ میں کا بوجھ الگ برداشت کیا ، بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12.67روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال 2022میں پٹرولیم مصنوعات 86.18روپے فی لیٹر تک مہنگی گئی ، 2022پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 69روپے 98پیسے تک اضافہ کیاگیا۔
رواں سال 2022 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 86.18پیسے فی لٹر تک مہنگا کیا گیا ، مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 58.30پیسے کا اضافہ کیا گیا ، 2022میں لائٹ ڈیزل آئل 57.94پیسے فی لٹر تک مہنگا کیا گیا۔
