ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، شاہین کا شاہد آفریدی کے پی ایس ایل نہ کھیلنے پر رد عمل

 کراچی :سابق کپتان شاہد آفریدی کے پی ایس ایل 8 نہ کھیلنے پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، آپ کو شاہین آفریدی تو نظر آئے گا۔

میڈیا سے بات چیت کے دور ان فاسٹ بولر سے پوچھا گیا کہ شاہد آفریدی فی الحال کسی ٹیم سے منسلک نہیں ہیں، تو کیا مستقبل میں انہیں لاہور قلندرز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے؟جواب میں شاہین نے کہا کہ لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، آپ کو شاہین آفریدی تو نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مثبت کرکٹ کھیلیں اور عوام کو تفریح فراہم کریں، میرا ری ہیب جاری ہے، میں جلد میدان میں کھیلتا نظر آئوں گا۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پی ایس ایل کے 7 سیزنز میں ایکشن میں دیکھا گیا۔

سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا پی ایس ایل میرے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک رہا ہے، یہ کچھ یادیں ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی، وہ کھلاڑی جنہیں پی ایس ایل 8 کے لیے منتخب کیا گیا ہے، انہیں میری طرف سے مبارک ہو’۔ لالا نے تمام ٹیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل میں پشاور زلمی، کراچی کنگز، کوئٹی گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں