نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغان طالبان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان یا کسی دوسرے پڑوسی ملک پر دہشت گرد تنظیموں کے حملوں کو روکیں۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی پریس بریفنگ کے دوران انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ افغانستان سے دہشت گرد تنظیموں کی ہر قسم کی سرگرمیوں کو روکے جو کہ افغانستان سے پاکستان سمیت پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اس سلسلے میں ڈی فیکٹو طالبان حکام کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ ایک سوال پر اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ طالبان کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ وہ پاکستان سمیت کسی دوسرے پڑوسی ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمی کی اجازت نہ دے۔
