ترکیہ ائیر فورس نے، بحیرہ ایجئین میں نیٹو کی ڈیوٹی پرواز میں رکاوٹ بننے والے، یونانی طیاروں کے خلاف ضروری جوابی کاروائی کی ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل، طے شدہ "نیٹو نکسس ایس ایجئین” ڈرل پرواز کے لئے تشکیل دئیے گئے ترکیہ ایئر فورس کے 14عدد ایف۔16 طیاروں، ایک HIK، ایک KC-135 ٹینکر اور ایک ACSA امدادی طیارے پر مشتمل گروپ نے نیٹو کے E3-A اواکس طیارے کے ساتھ ڈیوٹی پرواز کی۔
بیان کے مطابق مذکورہ نیٹو کو 24 گھنٹے پہلے سے ڈیوٹی پرواز کی اطلاع دے دی گئی تھی۔ پرواز کے دوران یونانی طیاروں نے ایک دفعہ پھر نیٹو پرواز میں مداخلت کی کوشش کی جس کا ہماری ایئر فورس کی طرف سے موزوں جواب دیا گیا ہے۔ بحیرہ ایجئین کی بین الاقوامی فضائی حدود میں ڈیوٹی گروپ کی پرواز کے دوران یونان کی 5 مختلف ایئر بیسوں سے پرواز لینے والے ایف۔16 طیاروں نے ہماری طیاروں کا تعاقب شروع کر دیا۔ یونانی طیاروں کی طرف سے نیٹو ڈیوٹی پرواز کو ناکام بنانے کی کوشش کے باوجود ڈیوٹی پرواز گروپ میں شامل ترک طیاروں نے پرواز جاری رکھی اور دالامان اور آق حصار کی ایئر بیسوں سے پرواز لینے والے ترک فضائیہ کے ایف۔16 طیاروں نے یونانی طیاروں کے خلاف ضروری جوابی کاروائی کی”۔
ترکیہ وزارت دفاع کےبیان کے مطابق "ڈیوٹی گروپ میں شامل ترک فضائیہ کے طیارے "نیٹو نکسس ایس” ڈیوٹی پرواز کو کامیابی سے مکمل کر کے بحفاظت اپنی بیس پر اتر آئے ہیں”۔