عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترک مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو موئثر اور مصّمم شکل میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عراق کے شمال میں کامیابی سے جاری آپریشن ‘پنجہ۔کلید’ کے علاقے میں PKK کے 2 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے ہیں”۔